پنجاب میں ضمنی انتخابات، 52 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں 52 ہزار سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

پنجاب کے 14 اضلاع کی 20 صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور تمام ہی حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 676، بی کیٹیگری کے ایک ہزار 197 اور سی کیٹیگری کے ایک ہزار 258 اسٹیشنز شامل ہیں اور سیاسی جماعتوں کے ایک ہزار سے زائد کارکن و امیدواران سے شورٹی بانڈز لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تخت لاہور کیلئے فیصلہ کن معرکہ، پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابی میدان سج گیا

خواتین کے پولنگ بوتھوں پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ حساس اضلاع میں اینٹی رائٹ اور ریزور فورس کے اضافی دستے اسٹینڈ بائی ہیں۔ پر امن انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مکمل شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی جبکہ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے اور مخالفین کے کیمپ اکھاڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت ہر قسم کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس ہو گا اور نقص امن کا باعث بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں