دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا، شہباز گل

شہباز گِل کے بغاوت کیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 پی ٹی آئی رہنما شہباز گل  نے کہا ہے کہ دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا۔تمام جماعتیں، حکومتی مشینری ایک طرف دوسری طرف عوام ،عمران خان اور پی ٹی آئی، جیت حق کی ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی سی او مظفر گڑھ شریف خاندان کا غلام ہے۔ شہباز گل نے دھمکی دی ہے کہ ڈی سی او کو قانون کے اندر رہ کر نشان عبرت بنائیں گے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ  پی پی272پولنگ اسٹیشن44اور46سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا،ہمارے ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ،دونوں حلقوں میں 10سے15ہزار جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے،تحریک کا انتخابی کیمپ متحرک ہے۔

شہباز گل کے مطابق انہیں خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر چیک نہیں کرنے دئیے گئے۔  فارم 46 شفافیت ختم کر دی گئی۔ اب پتہ نہیں اس پولنگ سٹیشن پر کتنے جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے۔دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی کے مطابق تمام جماعتیں، حکومتی مشینری ایک طرف دوسری طرف عوام ،عمران خان اور پی ٹی آئی، جیت حق کی ہوگی۔

انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ جن حلقوں میں الیکشن ہیں وہاں سب لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور فراڈیوں پر نظر رکھیں۔


متعلقہ خبریں