یورپ میں شدید گرمی، درجہ حرارت47 ڈگری سینٹی گریڈتک جا پہنچا


برطانیہ سمیت یورپی ممالک  شدیدگرمی کی لپیٹ میں آگئے۔ یورپ کے بعض ممالک میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

برطانیہ، فرانس، پرتگال اور اسپین  سمیت یورپی ممالک طویل ترین اور شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہیں۔ یورپ میں شہریوں کو آگ اگلتے سورج ،جنگلات میں آتشزدگی، خشک سالی اور شدید پیاس کا سامنا ہے۔

یورپ کے بعض ممالک میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ برطانیہ میں پیر اور منگل کو درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب فرانس، پرتگال اور اسپین کے جنگلات میں شدید گرمی کے باعث آگ بھڑک اٹھی، پرتگال میں جنگلات کا 75ہزار ایکڑ اور فرانس میں 22 ہزار ایکڑ حصہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

اسپین کو اس وقت شدید گرمی  کی دوسری لہر  کا سامنا ہے۔ یہ لہر 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت کے ساتھ کئی دن بلکہ ایک ہفتے تک بھی جاری رہ سکتی ہے۔ شدید گرمی کی ایسی پہلی طویل لہر گزشتہ ماہ جون میں آئی تھی۔


متعلقہ خبریں