رانا ثنا اللہ نے فون کی آڈیو مختلف ٹکڑے جوڑ کر جاری کی، جلیل شرقپوری دیانتدار ہیں، شیخ رشید


راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے فون کی آڈیو مختلف ٹکڑے جوڑ کر جاری کی ہے۔

شیخ رشید قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہے مذاق کیا تھا، وہ عمران کا دشمن ہے، جلیل شرقپوری

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جلیل شرقپوری شریف اور دیانتدار رہنما ہیں،۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے فون کی آڈیو مختلف ٹکرے جوڑ کر جاری کی، آڈیو جاری کرنے کا مقصد کسی شریف آدمی کی عزت کو نقصان پہنچانا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میرے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے، جلیل احمد شرقپوری

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جلیل شرقپوری کی عزت پر کسی قسم کا کوئی دھبہ نہیں ہے، حکومت کو اصل تکلیف یہ ہے کہ اس نے پرویز الہٰی کو استعفی کیوں دیا؟

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے۔ جلیل شرقپوری نے گزشتہ روز ہی صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے لکشمی چوک پر گڑھا کھود کر ن لیگ کو دفن کر دیا، شیخ رشید

میاں جلیل شرقپوری نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی اڈیو پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے مذاق میں با ت کی ہے حالانکہ شیخ رشید نے پری پلان کسی کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا ہے۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہے میں نے مذاق میں بات کی ہے۔


متعلقہ خبریں