بھارت: کورونا کیسز میں تیزی، ایک دن میں 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ


نئی دہلی: بھارت میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے 20 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے تحت بھارت میں ایک دن کے اندر کورونا مثبت کیسز کی اتنی بڑی تعداد تقریباً چار ماہ بعد رپورٹ ہوئی ہے۔

کورونا کیسز میں تیزی، 10 مریض جاں بحق

ہم نیوز نے بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 20ہزار 528 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 49 مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.46 فیصد، مزید 255 افراد متاثر

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران کورونا ویکسین کی دو ارب خوراکیں لگائی جا چکی ہیں جب کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے بوسٹر شاٹس لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں