عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا: شہباز شریف صرف اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے، اسد عمر

پولیس موبائل میرے گھر پر آئی، دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا؟ اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم دن ہے، پی ٹی آئی 16 سے 17 سیٹیں جیتے گی، عوام نے آج پیغام دے دیا کہ غلامی نامنظور۔

پی ٹی آئی کی 5 نشستوں پر جیت، 12 پر واضح برتری، ن لیگ ایک جیت گئی، دوسری پر آگے

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 60،70 سالوں سے بند کمروں کے اندر پاکستان کے فیصلے ہوتے تھے، عمران خا ن نے کل تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، کل تین بجے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ ابھی تک جو نتائج آچکے ہیں اس میں بھاری اکثریت پی ٹی آئی کو ملی ہے، 22 جولائی کو بس ایک رسمی کارروائی رہ گئی ہے، مریم نواز کے پاس شکست تسلیم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا، مریم نواز کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف صرف اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے ہیں۔

‘’ بس نام رہے گا اللہ کا‘’ ضمنی انتخابات میں تاریخی فتح پر عمران خان کا پیغام

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پرویز الہٰی امیدوار ہیں اور رہیں گے، اس نظام میں نقصان ہی نقصان ہے، پاکستان کو سیاسی ہیجان سے نکال کر نئے الیکشن کی طرف جانا چاہئے۔

ہم نیوز کے مطابق ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ قدرت نے آپ کا غرور خاک میں ملا دیا، اب تو حمزہ شہباز کی جعلی حکومت ختم ہو چکی ہے، رانا ثنااللہ نے چادر اور چہاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔

ہار جیت ہوتی رہتی ہے، کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہیے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات کیلئے ہر شہر میں انتخابی مہم چلائی، پنجاب میں دوبارہ تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں