امریکی شاپنگ ہال میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک


امریکا میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ جاری، امریکی ریاست انڈیانا کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق حملہ آور کو شہری نے گولی مار کر موقع پر ہلاک کردیا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج اصل ہیرو وہ شہری ہے جو اس فوڈ کورٹ میں قانونی طور پر اسلحہ لے کر موجود تھا اور شوٹر کو مزید جانیں لینے سے پہلے ہی مار گرایا۔


انڈیانا پولس کے اسسٹنٹ چیف آف پولیس نے کہا کہ علاقے کے لیے اب کوئی فعال خطرہ نہیں ہے، گرین ووڈ انڈیانا پولس کا ایک جنوبی مضافاتی علاقہ ہے جس کی آبادی تقریباً 60 ہزار ہے، جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

انڈیانا کے گورنر ایرک ہولکمب نے کہا کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور پولیس تحقیقات کو خود دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے امریکا میں 2022 میں گن وائلنس سے 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں