پاکستان میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق


پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 مزید افراد کورونا کا شکار ہو گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے492 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ  کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.42 فیصد رہی، گزشتہ 24 گھنٹے میں20 ہزار361 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا کے169مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 957 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 361 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 2 کروڑ 93 لاکھ 20 ہزار 127 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کورونا کیسز میں تیزی، ایک دن میں 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 445 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 46 ہزار 744 ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں