پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بڑے اپ سیٹ

vote

پنجاب اسمبلی  کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے 20 میں سے 15 سیٹیں جیت کر سیاسی مخالفین کو ناک آوٹ کردیا۔ ضمنی انتخابات کے  نتائج میں بڑے اپ سیٹس بھی دیکھنے میں  آئے۔

لاہور میں 3 سیٹوں پر پی ٹی آئی کی کامیابی سمیت  کئی حلقوں میں غیر متوقع نتائج سامنے آئے۔   پی ٹی آئی نے ملتان میں اپ سیٹ کر کے میدان مار لیا۔ زین قریشی نے سلمان نعیم کو چاروں شانے چت کردیا۔

ساہیوال میں بھی غیر متوقع طور پر منحرف رکن نعمان لنگڑیال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میجر ریٹائرڈ غلام سرور نے جیت اپنے نام کی۔

بھکر میں عرفان نیازی نے سعید اکبر نوانی کو پچھاڑدیا۔ مظفرگڑھ سے معظم جتوئی نے زہرا باسط بخاری کو ہرا دیا ۔ لاہور سے 3 نشستیں نکالنا پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہے۔


متعلقہ خبریں