شیخ رشید نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

پنجاب میں 22 کو حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی الیکشن کی تیاری کریگی، شیخ رشید

شیخ رشید نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب رانا عبدالجبار کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔

درخواست میں چیف منسٹر ،چیف سیکرٹری ، اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، شیخ رشید نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی خلاف قانون ہے ۔ 20 ویں گریڈ کے افسر کو ڈی جی اینٹی کرپشن نہیں لگایا جا سکتا، شیخ رشید رانا عبدالجبار کا رانا ثناءاللہ کے ساتھ تعلق ہے اسی بنیاد پر انہیں ڈی جی اینٹی کرپشن لگایا گیا ہے۔

شیخ رشید  کا درخواست میں موقف ہے کہ رانا عبدالجبار کے خلاف فوجداری مقدمات چل رہے ہیں، رانا عبدالجبار کو بطور ڈی جی اینٹی کرپشن فوری کام سے روکا جائے۔


متعلقہ خبریں