پر امن انتخابات پر حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پر امن انتخابات پر وزیراعلی حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ پر شہباز شریف نے لکھا کہ میں ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماؤں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی، پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلی حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے.


متعلقہ خبریں