سیاسی تاریخ میں بھٹو کے بعد عمران خان کا سب سے بڑا سرپرائز

سیاسی تاریخ میں بھٹو کے بعد عمران خان کا سب سے بڑا سرپرائز

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں بھٹو کے بعد عمران خان کا یہ سب سے بڑا سرپرائز ہے، 17 جولائی کے انتخابی نتائج عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے۔

پنجاب کا مستقبل، آئندہ کی حکمت عملی، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس شروع

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بڑے اپ سیٹ

ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس میں کہا کہ ضمنی انتخابات کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، عمران خان کی بھر پور جدوجہد کی وجہ سے یہ کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پولیس کا بے دریغ استعمال کیا اس کی مثال نہیں ملتی، ارکان نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور الیکشن میں اپنا کردار ادا کیا، جنہوں نے غیر قانونی اقدامات کئے قانون ان کے خلاف خود راستہ بنائے گا۔

پر امن انتخابات پر حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے بھر پور انتخابی مہم چلائی، عوام تک اپنا پیغام پہنچایا اورعوام نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو انتخابات میں مسترد کردیا۔


متعلقہ خبریں