ن لیگ کی شکست: کارکنان نے منحرفین کو قبول نہیں کیا، جان نہیں لڑائی، مہنگائی نے جلتی پر تیل کا کام کیا، رانا ثنا اللہ

عمران خان سڑکوں پر آئے تو گھر بھیجوں گا، ثاقب نثار آجکل پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہا ہے، رانا ثنا اللہ

لاہور: ضمنی انتخاب میں لیگی کارکنان نے مخالف پارٹی سے منحرف ہو کر آنے والوں کو دل سے قبول نہیں کیا، پارٹی عہدیداران اور پرانے ٹکٹ ہولڈرز نے انتخابی مہم میں جان نہیں لڑائی۔

’’بڑھتی مہنگائی،مہنگا تیل’’ عوام نے بدلہ لیا،تین اتحادیوں کا اتفاق

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ بات وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تیار کردہ اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی تیار کردہ تجزیاتی رپورٹ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیش کی گئی ہے جس میں تمام اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں قائد میاں نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اب کوئی حل نہیں ،شہبازشریف اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن کا اعلان کریں، شیخ رشید

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ہر انتخابی حلقے کے حوالے سے الگ الگ تجزیہ پیش کیا گیا ہے جس میں تمام محرکات کا احاطہ ہوا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی قیادت کے سامنے پیش کردہ تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیگی کارکنان نے مخالف پارٹی سے منحرف ہو کر آنے والوں کو دل سے قبول نہیں کیا، پارٹی عہدیداروں اور پرانے ٹکٹ ہولڈرز نے انتخابی مہم میں جان نہیں لڑائی۔

ذرائع کے مطابق پیش کردہ تجزیاتی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں ہونے والے اضافے نے مہنگائی کی شرح میں اضافہ کیا جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور ہار میں بنیادی کردار ادا کیا۔

پہلے سیاست پھر معیشت ٹھیک کریں گے،شہباز شریف استعفیٰ دیں اور الیکشن کرائیں، فوادچودھری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی تیار کردہ تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو بھی رد کر کے مخالفین کو ووٹ دئیے ہیں۔


متعلقہ خبریں