نواز شریف کا نظریہ جیت گیا، حکومت ہار گئی، جاوید لطیف

جاوید لطیف شریف برادران میں جھگڑے کی وجہ بن گئے؟ اندرونی کہانی

وفاقی وزیر جاوید لطیف پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں شکست پر اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے۔

پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ جیت گیا، حکومت ہار گئی، اب نظریہ ضرورت کو دفن کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بتائیں تین ماہ میں عوام کے دکھوں کا کیا مداوا کیا، تین ماہ پہلے عوام کہہ رہے تھے کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا نہیں ہو گا، آج یہ بات ن لیگ کے متعلق کہی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے لوگ جماعتوں کو چلائیں گے تو ایسا ہی ردعمل آئے گا۔

عمران خان ملک میں خانہ جنگی کی کوشش کر رہے ہیں، جاوید لطیف

جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کی پنجاب اور خیبر پختون خوا میں اکثریت ہے، صبح استعفیٰ دیں، ہم الیکشن میں جانے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منصفانہ انتخابات ہی ملکی ترقی کا ضامن ہو سکتے ہیں، کل جو کچھ ہوا کچھ دن بعد بتاؤں گا، لوگ پوچھتے تھے کہ بشریٰ بی بی اور فرح خان کے معاملے پر کیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ عوام نے ستر سال کی غلطیوں کو بیل آؤٹ کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا۔


متعلقہ خبریں