پنجاب میں فائٹنگ پوزیشن میں ہیں، 22 جولائی آنے تو دیں، خرم دستگیر



اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہم فائٹنگ پوزیشن میں ہیں، 22 جولائی آنے تو دیں، پنجاب اسمبلی میں 22 جولائی کو مسلم لیگ (ن) ہی فاتح رہے گی، پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن ہوئے ہیں۔

عمران خان کا فوری انتخابات ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

ہم نیوز کے پروگرام  ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کے عوا م نے فیصلہ دیا ہے جس میں امریکی سازش نہیں تھی، عوام ووٹ دینے میں خود مختار ہیں، پنجاب حکومت نے فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے ہیں۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے پاس جو ذرائع تھے وہ ہم نے استعمال نہیں کیے، کل کے نتائج کے نتیجے میں آج پاکستانی روپے کی قدر پھر گرگئی ہے۔

پروگرام میں شریک مہمان اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ملک جس صورتحال سے گزر رہا ہے، اس سے ہم خوش نہیں ہیں، کل پاکستان کے عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، ن لیگ لوگوں کے ضمیر خریدنے میں ماہر ہے، عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے، ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ حمزہ شہباز پنجاب میں غیر قانونی طور پر بیٹھا ہوا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے، ہر ایم پی اے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بنے، پرویز الہٰی ہمارے اتحادی ہیں، وزیراعلیٰ شاہد وہی بنیں، ہمارے خلاف مہم چلائی گئی، اسٹیٹ مشینری استعمال کی گئی۔

شبلی فراز نے کہا کہ پنجاب میں ہماری مضبوط حکومت ہو گی، قانون کو انہوں نے گھر کی لونڈھی بنا رکھا تھا، ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں جو تباہی انہوں نے پھیلائی ہے وہ ختم کریں۔

مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی اپنی 5 نشستیں ہار گئی،گیلانی

پروگرام میں شریک ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سے استفسار کیا کہ آپ کا میر جعفر اورمیرصادق کا بیانیہ ختم ہوگیا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ الیکشن پر ہم ان سے بات کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں شریک مہمان اور پی پی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگانے کے بجائے ثبوت پیش کریں اور عدالت سے رجوع کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے اور یہ وہی چیف الیکشن کمشنر ہے جنہیں عمران خان ضمنی الیکشن کرانے سے منع کرتا رہا، ضمنی الیکشن میں الزام تراشی کی گئی کہ ٹھپے لگا ئے گئے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مشیر قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوگا جس میں آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے، یہ اپنی خیبر پختونخوا کی حکومت تحلیل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

ن لیگ کی شکست: کارکنان نے منحرفین کو قبول نہیں کیا، جان نہیں لڑائی، مہنگائی نے جلتی پر تیل کا کام کیا، رانا ثنا اللہ

سینئر سیاستدان قمرالزماں کائرہ نے واضح طور پر کہا کہ بظاہر جو نمبرز ہیں اس میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہیں رہے گی، پی ٹی آئی کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا لیکن مہم اچھی چلائی گئی۔


متعلقہ خبریں