پانچ لوگ اِدھر اُدھر ہو گئے تو پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے، رانا ثنااللہ

رانا ثنا اللہ نے شکست تسلیم کرلی


وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پارٹی اجازت دے تو پرویز الہیٰ کو آسانی سے وزیراعلیٰ نہیں بننے دیں گے ، الیکشن والے دن پانچ لوگ اِدھر اُدھر ہوگئے تو پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایک شخص جیت کر بھی کہہ رہا ہے دھاندلی ہوئی ،عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے چور دروازے  سے ملاقات کی کوشش کی ، نہ ملے تو پروپیگنڈا شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دھونس، بلیک میلنگ کرکے اپنی بات نہیں منوا سکتے۔ اداروں کے خلاف گھٹیا گفتگو کی جا رہی ہے، ہم اس حوالے سے بھرپورجواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنراوران کے تمام ممبران پر پوری قوم کو اعتماد اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم توہارنے کے باوجود الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، یہ تو جیت کر بھی کہہ رہا ہے دھاندلی ہوئی ہے۔

رانا ثنا نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہوا ہے، اس لیے ایسی گفتگو کر رہا ہے، آج اس نے بے معنی اورآوارہ قسم کی گفتگوکی گئی۔ یہ آدمی ہروقت اداروں کے خلاف الزام لگاتا ہے، اداروں کواس کی بلیک میلنگ میں نہیں آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ کا پہلا الیکشن ہے جس میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ہم اس کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ادارے جھوٹے بدمعاش کے چکروں میں نہ آئیں، جب اس کوسختی سے ہینڈل کیا گیا تو پھر ڈی چوک سے ہی تقریر کر کے چلا گیا تھا۔

ن لیگ کی شکست: کارکنان نے منحرفین کو قبول نہیں کیا، جان نہیں لڑائی، مہنگائی نے جلتی پر تیل کا کام کیا، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ نے کہا کہ آج سے 15 دن پہلے ایک خاتون کے خلاف ہم نے شواہد پیش کیے تھے، القادرٹرسٹ کی زمین پر50ارب کی رشوت وصول کی گئی، آپ کوتویہ بھی نہیں پتا آپ کے کتنے بچے کہاں،کہاں ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جو بھی اتحادی جماعتیں فیصلہ کریں گی وہی فیصلہ ہو گا، بعض دوستوں کی رائے تھی بدبخت، پاگل شخص کو بھی مبارکباد دی جائے، جس طرح آج گفتگوکی گئی اس کے بعد مناسب نہیں سمجھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ہمیشہ نوازشریف کواپنا قائد سمجھا، اگرعمران خان الیکشن کے لیے مخلص ہوتا تو پہلے وفاق، پنجاب، خیبرپختونخوا کی حکومت چھوڑتے، اگرہم کل کو الیکشن کا اعلان کردیتے ہیں تو پھریہ کہے گا پہلے چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کرو، یہ نوجوانوں کو گمراہ اورقوم کوتقسیم کرنا چاہتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں