پہلے پی ٹی آئی پرواسٹیبلشمنٹ تھی، مہنگائی ہوئی تو بوجھ ن لیگ کو اٹھانا پڑے گا، محمد زبیر


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ کل کا ضمنی الیکشن مسلم لیگ (ن) کے لیے بہت بڑا واقعہ ہے، اگر مہنگائی ہوئی تو اس کا بوجھ مسلم لیگ (ن) کو اٹھانا پڑے گا۔

پانچ لوگ اِدھر اُدھر ہو گئے تو پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے، رانا ثنااللہ

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ  پنجاب مسلم لیگ کا گڑھ تھا اوررہے گا، کل پی ڈی ایم کا اجلاس ہو گا، اتحادی حکومت ہوتی ہے تو فیصلے سب کی مشاورت سے کرتے ہیں۔

محمدزبیر نے کہا کہ آئی ایم پروگرامز بہت سے ممالک میں ہوتے ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری تھا، پارٹی کے اندرآئی ایم ایف کی شرائط کے حوالے سے بحث رہی ہے۔

نواز شریف کا نظریہ جیت گیا، حکومت ہار گئی، جاوید لطیف

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا فیصلہ تحریک انصاف کرے گی، سندھ کا فیصلہ پیپلز پارٹی نے کرنا ہے، پنجاب میں حریف کی حکومت ہوگی تو مرکز کے لیے مشکلات ہوں گی۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی پرواسٹیبلشمنٹ پارٹی تھی، ہم نے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کلین سویپ کیا۔

کل نیوٹرل نیوٹرل نہیں تھے، مذاکرات نہیں ہو رہے، اچھا سیاسی ذہن نواز شریف کا ہے، اسد عمر

ہم نیوز کے پروگرام میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ہرورکر چاہتا ہے کہ نواز شریف ملک واپس آ ئیں اور نواز شریف پاکستان آئیں گے۔


متعلقہ خبریں