شہبازشریف، آصف علی زرداری کی خفیہ ملاقات، حمزہ شہباز کو استعفیٰ دینے سے روک دیا


حکمران اتحاد کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے.

ذرائع کے مطابق خفیہ ملاقات رات گئے لاہور میں ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، آصف زرداری نے فی الحال حمزہ شہباز کو استعفی دینے سے روک دیا ہے۔

شہباز شریف ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد حمزہ کو استعفی کا کہہ چکے تھے، آصف زرداری کا موقف ہے کہ آپ کسی بھی معاملے میں جلد بازی نہ کریں سیاست میں کئی آپشنز ہوتے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں مل کر بہتر فیصلے کرینگے، دونوں رہنماؤں کا آنے والے دنوں میں عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکومت عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس بھی دائر کرے گی۔


متعلقہ خبریں