انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی کی ایم آر آئی رپورٹ آ گئی

شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میں آرام دیے جانے کا امکان

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی ایم آر آئی رپورٹ آ گئی۔

قومی ٹیم کے ترجمان کے مطابق میڈیکل سٹاف شاہین آفریدی کی ایم آر آئی رپورٹ کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  شاہین آفریدی کی ضرورت پڑی تو وہ کھیل سکیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی نے وردی پہن لی

انہوں نے دوسری اننگز میں محض سات اوورز کرائے تھے جس کے بعد وہ ڈریسنگ روم چلے گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ گال میں کھیلا جا رہا ہے۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے سری لنکا کے ہدف کے تعاقب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے ہیں جب کہ اسے جیت کے لیے مزید 120 رنز درکار ہیں۔


متعلقہ خبریں