ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے مون سون بارشوں کا امکان


اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جولائی سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو 21 جولائی کو ملک کے دیگر علاقوں میں پھیل جائیں گی۔

20سے 26 جولائی کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، سوات، اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسی عرصے میں کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور کے نشیبی علاقوں زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  21 سے26 جولائی کے دوران بنوں، لکی مروت ،ساہیوال، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانپورمیں بھی بارش متوقع ہے۔

22سے26 جولائی کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات جب کہ 24سے26 جولائی سے سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں