کورونا کے وار تیز، ایک دن میں 7 اموات رپورٹ


 ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث 7 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 592 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ جبکہ کورونا کے باعث 7  اموات ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے459 کیسز رپورٹ

این آئی ایچ کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں21 ہزار 264 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.78فیصد رہی۔


ملک بھر میں عالمی وبا  کورونا کے174مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔


متعلقہ خبریں