رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے صدرمنتخب


 سری لنکن پارلیمنٹ نے 6 باروزیراعظم رہنےوالےرانیل وکرما سنگھے کوصدرمنتخب کر لیا۔

سری لنکن پارلیمنٹ میں صدرکےانتخاب کاعمل مکمل کر لیا گیا۔6 باروزیراعظم رہنےوالےرانیل وکرما سنگھے کو صدرمنتخب کر لیا گیا۔ نئےسری لنکن صدرکا انتخاب خفیہ بیلٹ کےتحت ہوا

صدارتی انتخاب میں قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سمیت 3 صدارتی امیدوار مدمقابل  تھے۔وزیراعظم وکرما سنگھے بطور عبوری صدر  بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

نیا صدر 2024 میں نئے انتخابات سے قبل بقیہ دو سال پورا کرے گا۔ واضح رہے کہ  سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر پر تشدد احتجاج کے بعد  سابق صدرگوٹابایا راجا پاکسے عہدے سے مستعفی  ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں