وزارت اعلیٰ کی دوڑ، تحریک انصاف، مسلم لیگ ق کی لاہور میں آج اہم بیٹھک


پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹیوں کا اہم ترین مشترکہ اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔

وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی اس اہم ترین اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس دن 1 بجے پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوگا، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکینِ صوبائی اسمبلی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین صوبائی اسمبلی کو اہم ترین اجلاس کا دعوت نامہ بھجوا دیا گیا۔

ترجمان پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں بھی ن لیگی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، عوامی رد عمل دیکھ کر ن لیگ کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے، حالیہ اجلاس میں ن لیگی کے 20 سے 25 ایم پی ایز غیر حاضر تھے ، 22جولائی کوپرویز الہٰی بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے ۔

 


متعلقہ خبریں