اسلام آباد: گاڑیوں میں حفاظتی انتظامات کی عدم دستیابی کا انکشاف


اسلام آباد: میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے شہر میں چلنے والی گاڑیوں میں حفاظتی انتظامات کی عدم دستیابی کا انکشاف کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

ایمرجنسی ڈیزاسٹرمینجمنٹ یونٹ کی جانب سے نجی آئن لائن ٹیکسی سروسز اور اسلام آباد پولیس کوخط لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اور اس کے گردونواح  میں روزانہ دس سے 15 ہزار گاڑیاں آن لائن ٹیکسی سروس میں رجسٹرڈ  ہو رہی ہیں لیکن اسلام آباد کی حدود میں چلنے والی گاڑیوں میں حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہیں۔

خط کے مطابق پرائیویٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں آگ بجھانے کے آلات اور ابتدائی طبی امداد کا سامان موجود نہیں جس کے باعث ڈرائیورز اور مسافروں کی جانوں کو خطرہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے فوری انتظام نہ  ہونا  قابل تشویش  ہے،  میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ اس کا  نوٹس لیا جائے اور گاڑیوں میں حفاظتی آلات کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں