ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان نے سری لنکا سے تیسری پوزیشن چھین لی


آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان نے سری لنکا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔

سری لنکا سے گال ٹیسٹ جیتنے کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی۔پاکستان نے سری لنکا سے تیسری پوزیشن چھین لی۔
قومی ٹیم کی ہار جیت کی شرح 58.33 ہوگئی۔  سری لنکا سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ  جیتنے کی صورت میں پاکستان  کی پوزیشن مزید مستحکم ہوجائے گی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2022 میں پاکستان کی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز بھی شیڈول ہیں۔ دونوں ٹیموں سے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:گال ٹیسٹ، پاکستان کی تاریخی جیت، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

اس وقت  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں جنوبی افریقہ سرفہرست ہے۔آسٹریلیا کا دوسرا، بھارت کا چوتھا، ویسٹ انڈیز کا پانچواں نمبر ہے۔ سری لنکا چھٹے، انگلینڈ ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے گال ٹیسٹ میں  سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی ہے۔گال ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے جیت میں سب سے اہم کرادر ادا کرتے ہوئے 160 رنز اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے، عبداللہ شفیق اننگز کی پہلی گیند سے آخری تک میدان میں ڈٹے رہے۔


متعلقہ خبریں