گال ٹیسٹ میں اننگز عبداللہ شفیق کو ایک بڑا اسٹار بنائے گی، شاہد آفریدی

shahid afridi

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ گال ٹیسٹ میں اننگز عبداللہ شفیق کو ایک بڑا اسٹار بنائے گی۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقابل یقین گال ٹیسٹ میچ، عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قومی ٹیم اور مینجمنت شاندار فتح پر مبارکباد کی مستحق ہے، سری لنکا کی ٹیم کوبھی اچھا مقابلہ کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں