بہادرآباد والوں نے واپسی کا ویلکم نہیں کیا، شہریوں کو لاوارثی کا احساس ہے، فاروق ستار


کراچی: سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بہادرآباد والوں نے میری واپسی کو ویلکم نہیں کیا، سندھ کے شہریوں کو لاوارثی کا احساس ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہے۔

ہمارے حلقہ این اے245 کیلئے امیدوار سید حفیظ ہیں، چوکیدار نے شہر بیچ دیا، مصطفیٰ کمال

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر میں سربراہ پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں سے ملاقات اور بات چیت کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

کراچی کے سابق میئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ یہ میرا پاکستان ہاؤس کا پہلا دورہ ہے، یہاں بڑے کھلے دل کے ساتھ آئے ہیں، سیاسی مخالفین کو پیغام دینا ہے کہ مسائل سے ہم گزر رہے ہیں، ہمارے درمیان مفاہمت کا آغاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہادر آباد والوں نے میری واپسی کو ویلکم نہیں کیا، 30 جون سے 17 جولائی تک انتظار کیا لیکن کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ضمنی انتخاب نے موقع دیا کہ میں پاکستان ہاؤس سمیت جگہ جگہ جاؤں، ہمیں کسی کا راستہ نہیں روکنا ہے، اس شہر کی گلیوں کو اور لوگوں کو جانتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے لیے فاروق بھائی کا الیکشن میں کھڑا ہونا خود حیران کن تھا، فاروق بھائی تو ایم کیو ایم میں جا رہے تھے، یہ سب کچھ سرپرائز ہے۔

خالد بھائی! تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، بہادرآباد میں کہا بڑا فیصلہ کرنے آیا ہوں: فاروق ستار

کراچی کے سابق ناظم سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق بھائی نے جو بات کی ہے وہ سینٹرل کیبنٹ میں رکھیں گے، جو بھی فیصلہ ہوگا وہ سب کے سامنے کریں گے، ہمارا نظریہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو ویلکم کرنے میں ہمیں کوئی مجبوری نہیں ہے، اچھی بات ہے ملتے جلتے رہنا چاہیے، چھ سال سے پی ایس پی کی جدوجہد میں ذات کی قربانی دی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج ہماری پختونوں، سندھیوں اور پنجابیوں سب سے دوستی ہے، ماضی کی باتیں ماضی کے تناظر میں ہوئی ہوں گی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے- 245 پہ ہونے والے ضمنی انتخاب میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا انتخابی نشان تالا ہے۔

کراچی میئر ایم کیو ایم کا ہوگا، شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، لڑنا جانتے ہیں: خالد مقبول

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے – 245 کی نشست پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کر جانے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں