وزیر اعظم نے معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا


 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں معاشی ٹیم اور معیشت سے متعلق اعلی حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی معاشی ٹیم ملکی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر کے حوالے سے حقائق پر بریفنگ دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی اے سی نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کر لیا

واضح رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری رہا اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا۔


متعلقہ خبریں