عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے کیجانب دھکیلا، فواد چودھری نے انصاف اور پی ٹی وی کو بیچ دیا، بلال کیانی


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے توانائی و معیشت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے کی جانب دھکیلا، عمران خان کے کرائے کے ترجمان جھوٹ بول رہے ہیں۔

پی اے سی اجلاس: ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا حکم، سابق چیف جسٹس کو طلب کرنے کا عندیہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری نے کالا کوٹ پہن کر وکالت بیچی، جب فواد چودھری کے چچا چیف جسٹس لاہور تھے تو انصاف بیچا۔

بلال اطہر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری پرویز مشرف کے دور میں نمودار ہوئے، مشرف کی کشتی ڈوبتی دیکھ کر پیپلز پارٹی میں بھاگ گئے، فواد چودھری عمران خان کے بارے میں کیا کچھ کہتے رہے ریکارڈ پر ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے دعویٰ کیا کہ فواد چودھری نے (ن) لیگ میں آنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پی ٹی وی کو بیچ دیا، انہوں نے ریڈیو پاکستان کے درخت بھی نہیں چھوڑے۔

وزارت اعلیٰ کے لیے جوڑ توڑ:آصف زرداری کی آج دوبارہ چودھری شجاعت سے ملاقات کا امکان

حکومتی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا جب کہ عمران خان نے اپنے دور میں دو کروڑ لوگوں کو غربت کی چکی میں دھکیلا، آئی ایم ایف کے ساتھ خود معاہدہ کیا اور بعد میں اس کی خلاف ورزی کی۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عمران خان حکومت نے چار سال میں ملکی معیشت تباہ کی، شوکت ترین روزانہ جھوٹ بولتے ہیں، 2018 میں (ن) لیگ 6 فیصد پرگروتھ چھوڑ کر گئی تھی، 2018 میں بجلی کا بحران ختم ہو چکا تھا، سی پیک پر تیزی سے کام جاری تھا، عوام کو روزگار مل رہا تھا۔

بلا پورے سندھ میں چلے گا، اب بلا ہی بلا ہوگا، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اسد عمر عمران خان کی معاشی ٹیم کا چہرہ تھے انہیں 10 ماہ میں فارغ کردیا اور پی ٹی آئی نے امپورٹڈ وزرائے خزانہ شوکت ترین و حفیظ شیخ سے کام چلایا۔


متعلقہ خبریں