فواد چودھری چچا کے نام پر رشوت لیتا تھا، پرویز الٰہی نے حج کے دوران الیاس چنیوٹی کو 10 کروڑ رشوت کی پیشکش کی، عطا اللہ تارڑ


لاہور: پنجاب کے وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے حسب معمول رونا شروع کردیا، میں لاہورمیں ہوں اورادھر ہی رہوں گا، فواد چودھری وہ شخص ہے جو اپنے چچا کے نا م پر رشوت لیتا تھا،فواد چودھری پانچ جماعتیں بدل چکے ہیں، فود چودھری رونا بند کریں۔

نیا کھیل شروع، ہمارا ایم پی اے 40 کروڑ روپے لے کر ترکی پہنچ گیا، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ فواد چودھری نے جو کمائی ہے اس میں حلال کا ایک ذرہ بھی نہیں، اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے کسی رکن کو پیسے کی آفر نہیں کی، اگر میں نے آپ کے ایم پی اے کو پیسے کی آفر کی ہو تو مجھ پر اللہ کا قہر نازل ہو لیکن اگر فواد چودھری آپ نے جھوٹ بولا ہو تو آپ پر اللہ کا قہر نازل ہو۔

انہوں نے کہا کہ چودھری مسعود نے 3 اپریل 2022 کو استعفیٰ دیا تھا، فیصل نیازی اور جلیل شرقپوری نے بھی استعفیٰ دیا، جلیل شرق پوری واپس آئے تو لے لیں گے، ہو سکتا ہے اس کے بعد اور بھی استعفے آجائیں۔

زرداری شجاعت ملاقات،پی ٹی آئی شک میں پڑ گئی، پرویز الہیٰ پر رابطے روکنے پر زور،ذرائع

صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ پرویز الہٰی نے مولانا الیاس چنیوٹی کو حج کے دوران 10 کروڑ رشوت کی پیشکش کی، حج کے دوران رشوت دینا ایک مکروہ عمل ہے لیکن آپ اس سے باز نہیں آئے، پرویز الہٰی کے وزیراعلیٰ بنانے پر ان کے اپنے ارکان کو تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان نے ایبسلوٹلی ناٹ کا جعلی بیانیہ بنایا، بتایا جائے ایبسلوٹلی ناٹ کی حقیقت کیا ہے؟ تحریک انصاف کے تمام بیانیے اب تک غلط ثابت ہوئے ہیں، فوادچودھری کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، کورٹ میں بتائیں گے کہ پرویز الہٰی اور اس کے بیٹے نے کہا کہاں پیسوں کی آفر کی؟

شیخ رشید قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہے مذاق کیا تھا، دو نمر آدمی ہے، عمران کا دشمن ہے، جلیل شرقپوری

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سیاست ممکنات کا کھیل ہے، ممکنات لامحدود ہوں تو سرپرائز آتے ہیں، ن لیگ ایک پرامن جماعت ہے اور کوئی فساد نہیں چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی آج جو کچھ ہے وہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے۔


متعلقہ خبریں