چیئرمین سینیٹ نے”موسمیاتی تبدیلی کاکس” تشکیل دے دیا


اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سینیٹرشیری رحمان کا کہنا ہے کہ  پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

یہ بات انہوں نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ”موسمیاتی تبدیلی کاکس” کی تشکیل کی تجویز کی توثیق کے بعد کہی، قائد حزب اختلاف نے سینیٹ میں موسمیاتی تبدیلی کاکس قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس کی توثیق کردی گئی جبکہ شیری رحمان کو ہی کا کس برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ یہ فورم موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پرغور کرے گا اور ان سے نمٹنے کے لئے حکومت کو تجاویزپیش کرے گا، ان  کا کہنا تھا کہ سوائے پاکستان کے گلوبل وارمنگ اور ماحویاتی تبدیلی پر پوری دنیا کام کر رہی ہے، ایوان بالا میں اس معاملے پرمتعدد  بار توجہ مبذول کرائی گئی لیکن ماحولیاتی تبدیلی پرحکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں سیکیورٹی رسک بن جائیں گی اس لیے ان سے نمٹنے کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کاکس فعال کردار ادا کرے گا۔


متعلقہ خبریں