سندھ: بلدیاتی انتخابات کے ساتھ این اے 245 کا ضمنی الیکشن بھی ملتوی

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد: کراچی سمیت سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ساتھ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، 16 اضلاع میں 660 امیدواران بلا مقابلہ منتخب

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 245 کا ضمنی الیکشن بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ این اے 245 کراچی میں ضمنی الیکشن 27 جولائی کو شیڈول تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو ہوگا جب کہ این اے 245 کراچی کا ضمنی الیکشن اب 21 اگست 2022 کو شیڈول کیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر ،عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔

بہادرآباد والوں نے واپسی کا ویلکم نہیں کیا، شہریوں کو لاوارثی کا احساس ہے، فاروق ستار

واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 245 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے عامر لیاقت کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں