آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، مفتاح اسماعیل


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جون میں 3 اعشاریہ7 بلین ڈالرز کی انرجی امپورٹ کی، اس وقت پاکستان نے 2 بلین لیٹر ڈیزل کا اسٹاک رکھا ہوا ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا، وزیر اعظم

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ اگست میں روپے پر دباؤ کم ہو جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگست میں روپے پر دباؤ کم ہو جائے گا، الیکشن سے دو دن قبل ہم نے پیٹرول کی قیمت کم کی تھی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قیمت کم کرنے کا مقصد لوگوں کو ریلیف دینا تھا، آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کمرشل بینک کے حکام سے ہم روزانہ بات چیت کرتے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا ہے، ایس ڈی آر ستمبر سے پہلے نہیں آسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں