کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب ریکارڈ


 ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے  مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 599 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ جبکہ کورونا کے باعث مزید 3افراد انتقال کر گئے۔

کورونا کے وار تیز، ایک دن میں 7 اموات رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹے میں21 ہزار 315 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.81فیصد رہی۔


این آئی ایچ کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے170مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح حیدر آباد میں ریکارڈ کی گئی۔حیدر آباد میں 24 گھنٹے کے دوران کیسز کی شرح 36.84 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق صوابی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 25.00 فیصد ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں 5.86 اورگلگت میں کورونا  کیسزکی شرح 4.47 فیصد رہی۔

پشاورمیں کیسز کی شرح 2.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 2.87 فیصد رپورٹ ہوئی۔اسلام آباد میں  یہ شرح  1.88 فیصد  پر پہنچ گئی۔


متعلقہ خبریں