سری لنکا نے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی

asia cup

ایشیا کپ 2023 پاک بھارت فائنل ہونے کے امکانات روشن


سری لنکا نے ملک میں جاری سیاسی ومعاشی بحران کے باعث ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی۔

سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روزایشین کرکٹ کونسل کو فیصلے سے آگاہ  کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے  سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشیا کپ T20 کے آئندہ ایڈیشن کی میزبانی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا۔

 سری لنکن میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ حال ہی میں جاری بحران کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے تیسرے ایڈیشن کو ملتوی کرنے کے بعد  کیاگیا ہے۔

ایس ایل سی  کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال کی وجہ سے چھ ٹیموں کے اس طرح کے میگا ایونٹ کی میزبانی کرنا مناسب نہیں ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان نے سری لنکا سے تیسری پوزیشن چھین لی

 ایشین کرکٹ کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  سری لنکن کرکٹ بورڈ  نے متحدہ عرب امارات یا کسی اور ملک میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

  تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ منعقد کروانے کے لیے یو اے ای حتمی متبادل مقام نہیں ہے۔ ایشیا کپ بھارت سمیت کسی دوسرے  ملک میں  بھی ہو سکتا ہے۔

اے سی سی کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں  ایشیا کرکٹ کپ کے وینیو کا  اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ  ایشیا کپ اس سال اگست اور ستمبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل منعقد ہونا ہے۔

 


متعلقہ خبریں