عمران خان کا ایکس وائے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، خرم دستگیر


اسلام آباد: وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کی جڑیں کاٹنے کا کام کیا اور عمران خان کا ایکس وائے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور سیاسی اتار چڑھاؤ تو جمہوریت کا حصہ ہے۔ پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 الیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ بڑی جماعت تھی اور پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 155 تھی تاہم اب عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، مفتاح اسماعیل

خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کی جڑیں کاٹنے کا کام کیا۔ پنجاب میں زبردستی پولنگ کو سست روی کا شکار نہیں کیا گیا اور 17 جولائی کو انتخابات پرامن ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایکس وائے کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا ہے اور جب بھی عمرانی فتنہ سر اٹھاتا ہے ملکی معیشت ڈولنے لگتی ہے۔ ملکی معیشت کو ڈگمگاتے رکھنا عمرانی فتنے کا ایجنڈا ہے۔

وفاقی وزیر ںے کہا کہ اتحادی حکومت میں تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں اور ہمارا مقابلہ فاشسٹ جماعت کے ساتھ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو غدار قرار دیا جا رہا ہے اور انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں