وسیم اکرم نے ایک روزہ میچز ختم کرنے کی تجویز دے دی

فوٹو: فائل


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ سے ایک روزہ میچز ختم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔

سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کرکٹ حکام کو 50 اوورز کے میچز کو ختم کرنے پر غور کرنا چاہیے اور بحیثیت کمنٹیٹر مجھے بھی اب ایک روزہ میچز طویل لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں زیادہ تر کھلاڑی ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کر رہے ہیں۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ون ڈے کا کلینڈر ختم کر دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی

وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی 20 فارمیٹ محض 4 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ دنیا بھر میں لیگز کے ذریعے بھی کرکٹرز پیسہ کما سکتے ہیں اور آپ نے دیکھا انگلینڈ بہترین آل راؤنڈر بین اسٹوکس حال ہی میں ون ڈے سے ریٹائر ہو گئے جو افسوس ناک ہے لیکن میں ان سے متفق ہوں۔ انہوں نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی۔


متعلقہ خبریں