لاہور میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


لاہور میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا.

لاہور میں گزشتہ 9 گھنٹے سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں مسلسل برستے بادلوں نے جل تھل ایک کردیا ہے  وہیں شہر میں بارش کا 20 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیاہے۔

ترجمان واسا لاہور کے مطابق لاہور میں7 گھنٹے میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جو کم دورانیہ میں زیادہ بارش کا ایک ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل 2018 میں 14 گھنٹوں میں 288 ملی میٹر اور 2019 میں 250 ملی میٹر 10 گھنٹے میں ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں ڈوب گئیں،بجلی غائب

شہر میں اب تک سب سے زیادہ تاجپورہ میں 234 ملی میٹر بارش  ریکارڈ کی گئی۔ائیرپورٹ ایریا میں 188 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

مغل پورہ کے علاقے میں 171، چوک ناخدا میں 159، پانی والا تالاب کے علاقے میں 158 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لکشمی چوک میں 141، گلشن راوی کے علاقہ میں 128، فرخ آباد میں 119 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ایم ڈی واسا محمد غفران کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ بارش کے باوجود بیشتر علاقے کلیئر کردیے ہیں۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشن فعال ہیں،جنریٹر بھی استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جبکہ لکشمی چوک،کوپر روڈ، دو موریہ، ایک موریہ، فردوس مارکیٹ،جی پی او کلیئر کردیے ہیں۔ نابھہ روڈ،بھاٹی گیٹ،جناح اسپتال،ٹکا چوک بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں