ڈالر مزید مہنگا ہو گیا: روپے کی گراوٹ نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ بن گیا ہے، ایف پی سی سی آئی

ڈالر سستا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرایک روپے 89 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

ڈالر کی نان اسٹاپ پرواز،230روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ہم نیوز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر226 روپے 81 پیسے پر بند ہوا ہے۔

قائم مقام صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر سلیمان چاؤلہ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ روپے کی تاریخی گراوٹ جاری ہے، روپے کی گراوٹ نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ بن گیا ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، مفتاح اسماعیل

ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال ہو سکتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کا تعین نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

صدر وفاقی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عرفان اقبال شیخ نے صورتحال پر اظہار تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکانومی تباہ ہو رہی ہے لیکن حکومت کی توجہ کہیں اور ہے۔

دوست ملک ایک ارب ڈالر سے زائد کی آئل فنانسنگ کرے گا، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی ہے لیکن وہاں ایسے حالات نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں