ووٹ کو عزت دی گئی تو جشن ہم منائیں گے، مینڈیٹ چوری کیا تو ذمہ دار نہیں کیا ہو گا؟ عمران خان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے خرید وفروخت کر کے مینڈیٹ چوری کیا تو ملک سری لنکا بن جائے گا، اگر انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو میں ذمہ دار نہیں کہ کیا ہوگا؟ لیکن اگر ووٹ کو عزت دی گئی تو جشن ہم منائیں گے۔

قومی اسمبلی نہ تحلیل ہوئی اور اسمبلیوں نے کام کیا تو انتشار پیدا ہو گا، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکندر سلطان جیسا بددیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، پیسوں سے لوگ خریدے تو کل کسی اور قسم کا احتجاج ہو گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور ریاستی مشینری کے خلاف لڑ رہے ہیں، اس طرح کا الیکشن کمیشن میں نہیں کبھی نہیں دیکھا، ڈسکہ ضمنی الیکشن میں 20 پولنگ اسٹیشنز پر  بے ضابطگیاں ہوئیں، چیف الیکشن کمشنر نے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا، ضمنی الیکشن میں صرف 12 پارٹیوں کے خلاف نہیں لڑے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 8 دفعہ الیکشن کمیشن گئی لیکن اس نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا، پی پی 7 میں صرف 50 ووٹوں کا فرق ہے الیکشن کمیشن نے گنتی سے روک دیا، سندھ بلدیاتی انتخابات صرف بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا، خفیہ ووٹ کے خلاف الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا، سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کیخلاف ہم سپریم کورٹ گئے، سپریم کورٹ گئے تو الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا گیا، الیکشن میں ہر قسم کی دھاندلی گئی الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی مدد کی، پولیس نے ایف آئی آرز کاٹیں، لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا لیکن قوم نے بڑی تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالے۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے صاف شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کےخلاف کوئی موقع نہیں چھوڑا، ای وی ایم مشین سے دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہو جاتے ہیں، ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ کسی طرح ای وی مشین آجائیں، پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں نے ای وی ایم کی مخالفت کردی، چیف الیکشن کمشنر ای وی ایم کے خلاف تھے۔

شہباز شریف غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں، عمران خان اپنی حدود میں رہیں، فضل الرحمان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ دو دن سے ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں،
ان لوگوں نے ہمارے ان لوگوں کو خریدا جن کی ضمیر کی قیمت لگی، زرداری، فضل الرحمان اور شہبازشریف پیسہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں، تحریک انصاف کا چاروں صوبوں میں ووٹ بینک ہے، ہم نے 26 سال پہلے کہا تھا کہ پاکستان میں احتساب شروع ہونا چاہیے لیکن جن کے پاس طاقت تھی انہوں نے ان کو بچایا، ہم بے بس تھے ہمارے پاس کوئی طاقت نہیں تھی، ان لوگوں کو بچایا گیا اور لوگوں کو خرید کر ہماری حکومت گرائی گئی۔

عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں پر کیسز بنائے گئے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کو چور کہتے رہے ہیں، آصف زرداری چور ہے اس کو جیل میں ڈالنا چاہیے، آصف زرداری 14 سال سے سندھ کو لوٹ رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر بھی کیسز ہیں۔

قبل ازیں عمران خان نے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ کبھی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، کوئی بھی میچ آخری گیند تک نہیں جیتا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وہ ٹریننگ ہے جو آپ میں سے کسی کی بھی نہیں۔

سب سے رابطے ہیں،کل اپنے پتے ضرور کھیلیں گے،کچھ پی ٹی آئی ارکان پرویز الہیٰ کو ووٹ نہیں دیں گے،رانا ثنااللہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس سے قبل پی ٹی آئی پنجاب کے ایم پی ایز اورسینئر رہنماوں سے ملاقات بھی کی جہاں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کےا نتخاب کے حوالے سے  نمبر گیم کے بارے  بھی بتایا گیا۔


متعلقہ خبریں