ن لیگ کے تمام ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہوں گے، پرویز الہیٰ


لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام ہتھکنڈے بری طرح سے ناکام ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کرے ورنہ قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ گزشتہ روز جو فیصلے ہوئے ان پر قائم ہیں اور ساری رات سارے دعا کرتے رہے کہ ہمار ے ووٹوں میں اضافہ ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست دانوں کی خرید و فروخت پر ہمیں ندامت ہوتی ہے، شاہ محمود قریشی

ایک سوال کے جواب میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ 4 بجے سب کچھ واضح ہو جائے گا اور آصف زرداری کا مشن ناکام ہو گیا ہے۔

صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی کے 50 سے زائد ارکان ووٹ نہیں دیں گے؟ جس پر پرویز الہیٰ نے کہا کہ ساری زندگی جس بندے نے سچ نہیں بولا ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔


متعلقہ خبریں