اکثریت والے کو وزیراعلیٰ بننا چاہیے، ایک شخص کی ٹیلیفون کالز سامنے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

اکثریت والے کو وزیراعلیٰ بننا چاہیے، ایک شخص کی ٹیلیفون کالز سامنے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بیک ڈور چیزوں کے بجائے اکثریت والے کو وزیراعلیٰ بننا چاہیے، نوٹوں کی گاڑیاں پنجاب بھیجنے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں۔

حمزہ شہباز یا پرویز الہی ؟ کون ہو گا تخت لاہور کا حکمران

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ماضی میں بھی لانچ سے پانچ ارب روپے پکڑنے کی باتیں ہوئی تھیں، ایک شخص کی ٹیلیفون کالز سب کے سامنے ہیں، سندھ ہاؤس کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ صوبے کا امن و امان خراب کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا، افراتفری پھیلانے والوں کو آج افغانی یاد آ رہے ہیں، دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں نے لوگوں کا ذرائع آمدنی سمجھ لیا ہے۔

فیصل شاہکار آئی جی پنجاب تعینات

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان کے جاتے وقت ملک کو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا۔


متعلقہ خبریں