مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، آل سروسز چیفس کا اجلاس


راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی زیر صدارت آل سروسز چیفس کے اجلاس میں شرکا نے عزم کیا کہ مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی زیر صدارت آل سروسز چیفس کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

فورم کو ملکی سلامتی کی صورتحال خاص طور پر مغربی سرحدی امور سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ فورم نے مسلح افواج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک زرداری سب پر بھاری والی سیاست ختم ہو چکی، اسد عمر

اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور افغانستان میں امن کی اہمیت اور متعلقہ امور بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں افواج کی پیشہ ورانہ تیاروں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شرکا نے اس بات کا عزم کیا کہ مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا گیا۔

اجلاس میں اسٹریٹجک اور روایتی پالیسیوں کے دائرے میں تیز رفتار پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔


متعلقہ خبریں