چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کو سزا دی، فیصلہ پھر عدالتوں میں جائیگا، کائرہ

قمر زمان کائرہ

لاہور: وزیراعظم میاں شہباز شریف کے مشیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے چودھری پرویز الٰہی کو اپنوں کا پاس نہ رکھنے کی سزا دی ہے۔

حمزہ شہباز یا پرویز الٰہی؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ شروع

ہم نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ الزام لگ رہے تھے کہ پیسے چل گئے، ووٹ خریدے گئے ہیں، آصف زرداری کے خلاف سارے لوگ باتیں کر رہے تھے، آصف زرداری آخری وقت تک اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمارے تعلقات میں کافی عرصے سے بہتری آئی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ نظریات کی سیاست کرتی ہے۔

چودھری شجاعت نے عمران خان کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی حمایت سے انکار کردیا

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر قمرالزماں کائرہ نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ ایک مرتبہ پھر عدالتوں میں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے عمران خان جھوٹ کو سچ بنا کر بیچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں