پارٹی فیصلے کے خلاف ووٹ دینے والا ڈی سیٹ بھی ہو گا، عمران خان دھمکیاں نہ دیں، وزیر داخلہ

تحریک انصاف دھرنے کو مکمل ٹریٹمنٹ فراہم کریں گے، تیاری رکھیں، آنے والے بنیں، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلےکےمطابق پارٹی فیصلےکےخلاف  نہ صرف ووٹ نہیں گناجائےگا بلکہ ووٹ دینےوالاڈی سیٹ  بھی ہوگا، امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی توسختی سےنمٹاجائےگا،عمران خان دھمکیاں نہ دیں ،ہم روک کر دکھائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کو سرخرو کیا،کچھ لوگ آج سارا دن غیر ضروری گفتگو کرتے رہے۔

سیاسی افسروں کے نام لے کر ان کو دھمکیاں دی گئیں،کچھ لوگوں نے تکبر بھرے لہجے میں سیاسی مخالفین کو گالیاں دیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ  وہ چودھری شجاعت حسین کے فیصلے کا احترام کرتےہیں،آج جمہوریت اور رواداری کا بول بالا ہواہے،چودھری شجاعت حسین کے فیصلے نے ملک کو عمران خان سے بچایا جو صرف ملک میں فساد پھیلانا چاہتےہیں۔

آج چودھری شجاعت کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے،اس کامیابی میں ان لوگوں کی دعا شامل ہوگی جو پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں،مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کئے،چودھری شجاعت کے فیصلے کی زرداری بھی عزت کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم سب اس فسادی ٹولے کا مقابلہ کرینگے،25لوگ پہلے بھی ڈی سیٹ ہوئے،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق لیڈرشپ کی مرضی کے بغیر ووٹ قبول نہیں ہوں گے۔اب یہ فیصلہ برقرار رہے گا،آپ کو ہم قانون اور آئین سکھائیں گے۔

عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،ہم کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونے دیں گے، کسی نے بھی قانون کو ہاتھ میں لیا تو اسکے خلاف کارروائی کریں گے۔

آصف علی زرداری نے وزارت اعلی ٰکے الیکشن کے لئے کافی محنت کی، ہم نے تو پہلے بھی پرویز الہٰی کو وزارت اعلی کا امیدوار بنا دیا تھا،آصف زرداری صاحب ہمارے اتحادی ہیں۔

حمزہ شہبازکےدوبارہ منتخب ہونےمیں غریبوں کی دعاؤں کاہاتھ ہے،عمرانی ٹولےنےغریبوں کے بجلی بلوں کی معافی روکی تھی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ لااینڈآرڈرخراب کرنے کی کوشش کی توسختی سےنمٹاجائےگا،عمران خان دھمکیاں نہ دیں ،ہم روک کر دکھائیں گے،فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف جلد پاکستان آجائیں اور الیکشن مہم چلائیں،وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف نے خود کرناہے۔

ڈی جی نیب پر تنقید بلا جواز ہے،مجھے امید ہے کہ ان کے زیر سایہ نیب اچھا کام کرے گی،سرکاری افسران کو کھلے عام دھکیاں دینا قابل مذمت ہے۔


متعلقہ خبریں