حمزہ شہباز نے ایک بارپھر وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا


حمزہ شہباز نے ایک بارپھر وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے  وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لیا۔

ارکان اسمبلی، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے  نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے۔


متعلقہ خبریں