خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 27 مئی کو بلانے کا فیصلہ


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کے پی اسمبلی کا اجلاس 27 مئی کو بلانے کی درخواست (ریکوزیشن) گورنر کو بھجوادی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت فاٹا اصلاحات بل کی منظوری خیبرپختونخوا اسمبلی سے لے گی۔ اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے تمام اراکین کے پی اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی گزشتہ روز فاٹا اصلاحات بل کی منظوری دے چکی ہے۔ آئندہ مرحلے میں بل سینیٹ میں پیش کیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ترجمان شوکت یوسف زئی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے بعد بھی مالاکنڈ ٹیکس فری زون رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مالا کنڈ کے حوالے سے حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدہ موجود ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے پی، شوکت یوسف زئی نے نہایت پرجوش لہجے میں کہا فاٹا اصلاحات تاریخٰی موقع ہے، بھرپور ساتھ دیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی کو اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی بابت بتادیا گیا ہے۔

شوکت یوسف زئی نے واضح کیا کہ بلائے جانے والے اجلاس میں روایتی گروپ فوٹو بھی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں