آئین کے مطابق جو فیصلہ ہو گا ہم اسے تسلیم کریں گے، شہباز گل


لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق جو فیصلہ ہو گا ہم اسے تسلیم کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو عبوری وزیر اعلیٰ بنا دیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے 5 بندوں کے سامنے حلف لیا غیر قانونی کام نہیں کروں گا اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا پرویز الہٰی اپنے آپ کو ووٹ ڈال سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اتوار کو عدالت کھل گئی تھی تو گزشتہ رات بھی کھلنی چاہیے تھی۔ اس چور کو ادھورا وزیراعلیٰ بنانے کی کیا ضرورت تھی۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت بہتری کی طرف جا رہی تھی اور پاکستان جب ترقی کی طرف گامزن ہوا تو مداخلت کی گئی۔ ضمنی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کو برتری سے کامیاب کرایا۔

انہوں نے کہا کہ طے کرنا باقی ہے نرم مداخلت ہوئی تھی یا سخت مداخلت ہوئی۔ عمران خان نے بتا دیا تھا یہ سازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہو جائے گی اور عمران خان نے قربانی دیتے ہوئے نئے الیکشن کا مطالبہ کیا۔ عمران خان نے گلی گلی جا کر بتایا ملک کے اصل حکمران کون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز پیر تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ کام کریں گے، سپریم کورٹ

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے عوام دوبارہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسکرپٹ تیار ہوا ہماری جتنی ہوئی سیٹیں ہم سے چھینی گئیں۔ مظفر گڑھ کی نشست چھینی گئی مجھے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خطوں پر ہی چلنا ہے تو الیکشن کا ڈھونگ کیوں رچایا جاتا ہے؟ اور عمران خان آخری گیند تک ملک کے لیے کھیلیں گے۔ عمران خان قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ میں امید کرتا ہوں پیر سے آگے بات نہیں جائے گی اور آئین کے مطابق جو فیصلہ ہوگا ہم اسے تسلیم کریں گے۔


متعلقہ خبریں