اداروں پر تنقید برداشت نہیں،پرویز الہٰی میرے امیدوار تھے، ہیں،کل بھی رہیں گے، چودھری شجاعت

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اداروں پر تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں۔ پرویز الہٰی میرے وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے، آج بھی ہیں کل بھی رہیں گے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پرویز الہٰی میرے وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے، آج بھی ہیں کل بھی رہیں گے۔ میرا اداروں کے ساتھ 30، 40 سال سے تعلق رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں پر تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں کیونکہ ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے۔ تنقید کرنا علیحدہ چیز ہے لیکن اداروں کے خلاف نازیبا زبان برداشت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نا رکھی جائے، مریم نواز

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ادارے ملک کی سالمیت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اداروں کے خلاف شرمناک زبان کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ محب وطن پاکستانی ایسی بات سنیں تو موقع پر اس کا منہ توڑ جواب دیں۔


متعلقہ خبریں