ڈپٹی اسپیکر کا ق لیگ کے ووٹ کی گنتی نہ کرنے کا فیصلہ غلط ہے، اعتزاز احسن

فائل فوٹو


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا ق لیگ کے ووٹ کی گنتی نہ کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر آج کے عدالتی فیصلے پر اعتراض کیا گیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر اعتراضات کیے جاتے ہیں تو ضروری نہیں عدالت اسے سنجیدہ لے۔ درخواست باقاعدہ عدالت میں پیش کریں تو عدالت اسے سنجیدہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ افتخار چودھری کے دور میں 17 اراکین کے بینچ بن جاتے تھے اب اس معاملے پر 5 رکنی بینچ بننا چاہیے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا ق لیگ کے ووٹ کی گنتی نہ کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اثاثے کسی بھی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان

اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہوتا ہے اور پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرتی ہے کہ ووٹ کس کو دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثریتی پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے خلاف کوئی ووٹ ڈالتا ہے تو پارٹی ہیڈ کا کردار آتا ہے اور پہلا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں